![]() |
| Motivational Story in Urdu |
This heart-touching motivational story in Urdu shows how a small act of kindness can return in the most unexpected and beautiful way. A young boy received help in the form of a glass of milk, and years later, he repaid that kindness in a life-changing moment. This motivational story in Urdu teaches us that no good deed ever goes to waste.
If you love reading inspiring and emotional motivational stories in Urdu, then visit World Ki Best Stories. On World Ki Best Stories, you'll find motivational, moral, and fairy tale stories that will inspire hearts and minds of all ages.
موٹیویشنل اسٹوری ان اردو – ایک گلاس دودھ سے مکمل قرض ادا ہو گیا
کبھی کبھی زندگی میں کسی کا کیا ہوا ایک چھوٹا سا احسان، کسی کی پوری زندگی بدل دیتا
ہے۔ یہ ایک غریب لڑکے کی سچی کہانی ہے جو بھوکا تھا، پریشان تھا، لیکن ایک
گلاس دودھ نے اس کی ہمت واپس لوٹا دی۔ پھر وقت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہی لڑکا
ایک دن دوسروں کی جان بچانے والا مشہور ڈاکٹر بن گیا۔ یہ کہانی ہے نیکی، محنت، اور
ایک خواب کے سچ ہونے کی۔
سردیوں کی ایک تھکی ہوئی دوپہر تھی۔ ایک کمزور، دبلا پتلا لڑکا گلیوں میں گھوم رہا تھا۔ اور اس کے ہاتھ میں چند پرانا سامان تھا جو وہ لڑکا گھر گھر بیچنے کی کوشش کر رہا تھا۔ جیب میں صرف ایک سکہ بچا تھا۔ بھوک نے لڑکے کے قدم روک دیئے۔ وہ تھک چکا تھا اور مایوس تھا... اور سب سے بڑھ کر — وہ تنہا تھا۔
لڑکے نے فیصلہ کیا کہ اگلے دروازے پر کچھ کھانے کو مانگے گا۔ مگر جیسے ہی دروازہ کھلا، سامنے ایک باوقار، خوبصورت اور نرم دل نوجوان لڑکی کھڑی تھی۔ اُس کی آنکھوں میں شفقت تھی۔ لڑکا اپنے الفاظ بھول گیا۔ کھانے کے بجائے اس نے صرف پانی مانگا۔
لڑکی نے دیکھا کہ وہ لڑکا کیسا کمزور اور بھوکا لگ رہا ہے۔ بغیر کچھ کہے، وہ واپس گئی اور دودھ کا ایک بڑا گلاس لے آئی۔
لڑکا حیرت میں خاموشی سے وہ دودھ پی گیا۔ یہ شاید کئی دنوں بعد اس کے جسم کو ملنے والی پہلی مکمل خوراک تھی۔
پھر لڑکے نے دھیرے سے پوچھا
میں آپ کا کتنا قرض دار ہوں؟
وہ مسکرائی اور بولی
تمہارا مجھ پر کوئی قرض نہیں۔ میری ماں کہتی ہے کہ احسان کے بدلے کبھی قیمت نہ لو۔
اس ایک لمحہ نے اُس لڑکے کی زندگی کو پوری طرح سے بدل دیا۔
مگر یہ سب آسان نہ تھا
وہ لڑکا دن کو مزدوری کرتا، رات کو جلتی لالٹین کے نیچے پڑھائی کرتا۔ کئی بار بھوکا سوتا، لیکن دل میں ایک ہی خواب تھا: ڈاکٹر بننا۔
ایک دن جب وہ لڑکا سڑک کے کنارے ایک گیراج میں گاڑیوں کی مرمت کر رہا تھا۔ ایک امیر شخص تیزی سے آیا، اور گھبراہٹ میں بولا
برائے مہربانی میری گاڑی پہلے ٹھیک کر دو مجھے فوراً ہسپتال پہنچنا ہے۔ اگر میں وقت پر نہ پہنچا تو ایک شخص کا آپریشن نہیں ہو سکے گا، اور وہ پھث شاید بچ نہ سکے۔
لڑکا سنتے ہی گہری سوچ میں چلا گیا۔ گیراج کے اصولوں کے مطابق قطار میں کام ہوتا تھا۔ مگر جیسے ہی اس نے سنا کہ کسی کی جان بچانے کی بات ہے — اسے فوراً وہ دن یاد آ گیا۔ جب ایک اجنبی لڑکی نے اسے بغیر قیمت کے دودھ پلایا تھا۔
اس نے دل میں سوچا
جس طرح کسی دن میری مدد کی گئی تھی، آج میں بھی اس آدمی کی مدد ضرور کروں گا۔
بغیر کسی سے پوچھے اس لڑکے نے جلدی سے اس امیر شخص کی گاڑی ٹھیک کردی۔ گاڑی اسٹارٹ ہوئی تو وہ شخص بولا
کتنے پیسے ہوئے؟
لڑکا مسکرایا اور بولا
میں احسان کے بدلے پیسے نہیں لیتا۔
وہ شخص حیران بھی ہوا اور متاثر بھی۔ شکریہ ادا کرتا ہوا چلا گیا۔
چند دن بعد وہ شخص دوبارہ آیا۔ اُس نے لڑکے سے کہا
اگر تم نے اُس دن میری مدد نہ کی ہوتی، تو میں وقت پر ہسپتال نہ پہنچ پاتا، اور ایک آدمی کی جان نہ بچتی۔ اُس دن تم نے نہ صرف میری مدد کی، بلکہ پیسے بھی نہیں لیے۔ اب بتاؤ، تم کیا چاہتے ہو؟ تمہارا خواب کیا ہے؟ کیا تم اسی طرح ساری زندگی مزدوری کرتے رہو گے؟
لڑکے کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ اور وہ بولا
میرا بچپن سے خواب ہے کہ میں ایک بڑا ڈاکٹر بنوں اور دوسروں کی مدد کروں۔ مگر حالات... پھر وہ اداس ہوگیا۔
وہ امیر شخص مسکرایا اور لڑکے سے بولا، تم اداس مت ہو۔
بس آج سے تم مزدوری نہیں کرو گے۔ تمہیں ڈاکٹر بنانے کی ذمہ داری میری۔ وہ لڑکا یہ سنتے ہی بہت زیادہ خوش ہوگیا اور اسے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ اسکا خوب سچ بھی ہوگا۔ اور وہ لڑکا اس امیر آدمی سے بولا کہ میں اپنی محنت سے اور لگن سے ڈاکٹر بننا چاہتا ہوں۔ تو آدمی بولا کیوں نہیں میرے بچے۔
بس پھر اسی دن سے اُس لڑکے کی قسمت بدل گئی۔
سالوں کی محنت، تعلیم، قربانی، اور اس شخص کی مدد سے وہ لڑکا ایک دن واقعی ڈاکٹر ہاورڈ کیلی بن گیا — دنیا کے مشہور ترین ڈاکٹروں میں شمار ہونے والا نام تھا اس کا۔
کئی سال بعد
ایک بڑی اسپتال کے ایمرجنسی روم میں، وہی لڑکی اب ایک عورت بن چکی تھی — لیکن سخت بیمار۔ مقامی ڈاکٹر ہاتھ کھڑے کر چکے تھے۔ اسے بڑے شہر کے ہسپتال بھیجا گیا۔
ماہرین کا بورڈ بلایا گیا۔
اُنہی میں سے ایک نام تھا ڈاکٹر ہاورڈ کیلی۔
جیسے ہی اسے بتایا گیا کہ مریضہ کس قصبے سے آئی ہے وہ چونک گیا۔ وہ اسی لمحے اس کے کمرے کی طرف چل پڑا۔
ڈاکٹر کیلی نے جونہی اُسے دیکھا — دل پہ ایک پرانی یاد دستک دے گئی۔
یہ وہی لڑکی تھی... جس نے برسوں پہلے اسے ایک گلاس دودھ پلایا تھا۔
اب وہ لڑکا اس کا ڈاکٹر تھا — اور شاید زندگی کا بدلہ چکانے کا وقت آ گیا تھا۔
اس لڑکے نے دن رات ایک کر دیئے۔ وہ عام کیس نہیں رہا تھا، وہ اس لڑکے کا ذاتی مشن بن چکا تھا۔ اور پھر… کئی ہفتوں بعد وہ دن بھی آیا جب لڑکی کی جان بچ گئی۔
کچھ دن بعد جب اس عورت کی طبیعت ٹھیک ہوگئی تو ایک بل اس کے کمرے میں بھیجا گیا۔
وہ لڑکی اس بل کو دیکھ کر کانپ گئی۔
نجانے کتنے لاکھوں کا ہوگا؟
کیا یہ ساری زندگی کا بوجھ ہے؟
اس نے کانپتے ہاتھوں سے بل کھولا۔
اور جیسے ہی اس لڑکی کی نظر بل کے نیچے لکھی تحریر پر پڑی تو اس کی آنکھوں میں آنسو چھلک پڑے۔
بل پر لکھا تھا
Paid in full with one glass of milk
ایک گلاس دودھ کے ساتھ مکمل ادا کیا گیا۔
سبق
کبھی بھی کسی کے ساتھ کیا گیا چھوٹا سا احسان کسی شخص کی دنیا بدل سکتا ہے۔ اسلیئے ہمیں لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔
محبت، خلوص اور نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔
یہ کہانی آپ کو کیسی لگی؟
کمنٹ کر کے ضرور بتائیں، اور ایسی مزید متاثر کن کہانیاں پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ World Ki Best Stories کو ضرور فالو کریں۔ اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ شئیر کرنا بالکل نہ بھولیں تاکہ انہیں بھی آپکی وجہ سے کچھ سیکھنے کو ملے۔
روز کچھ نیا سیکھیں، کچھ نیا سوچیں، اور نئی زندگی کا آغاز کریں۔ پھر ملینگے ایک اور کہانی کے ساتھ۔ جب تک اپنا خیال رکھیں۔
اسٹوری کوئین اسماء
Read More Stories
اردو کی ایک موٹیویشنل کہانی – جب خوشی باہر نہیں دل کے اندر مل
موٹیوشنل کہانی – ایک فیصلہ جس نے اس کی زندگی بدل دی اور اُسے خوش رہنا سکھا دیا
I hope you liked this motivational story in urdu. You can read more interesting Motivational story in Urdu, Short motivational story for students, True motivational stories, Motivational Story in Hindi, short motivational Story, motivational stories, Motivational story in Urdu Text, Motivational Stories in Urdu for students, Short Motivational Story in Urdu and much more interesting stories just right here: fairy tales stories and moral stories for kids.
Also, read more interesting Motivational posts in Urdu.
.png)

.png)