![]() |
| Motivational Story in Urdu |
This motivational story in Urdu is about a tiny bird who lost his grain but didn’t lose his courage. No one helped him — not the tree, the king, or the elephant — but he used his brain and bravery to claim his right. It teaches us that even the smallest voice matters when backed by determination.
If you love reading such powerful motivational stories in Urdu, visit World Ki Best Stories. On World Ki Best Stories, you will find inspiring tales filled with life lessons for kids and adults. This amazing motivational story in Urdu will remind you to never give up on what’s yours.
موٹیویشنل اسٹوری ان اردو – ایک ننھے پرندے کی ہمت اور حق کی تلاش
جب ایک ننھا سا پرندہ اپنے کھوئے ہوئے دانے کی تلاش میں نکلا، تو کسی نے اس کی
بات نہ سنی—نہ درخت، نہ بڑھئی، نہ بادشاہ اور نہ ہی ہاتھی۔ لیکن کیا واقعی ایک چھوٹا
پرندہ اتنا بےبس تھا؟ نہیں! اس نے ہار نہیں مانی، عقل و حوصلے سے ایسا جال بچھایا
کہ آخرکار ایک طاقتور درخت کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ یہ کہانی صرف ایک دانے کی نہیں، یہ
ثابت قدمی، آواز اٹھانے اور ہر حال میں اپنا حق لینے کی ہے۔ پڑھیں یہ دلچسپ سبق
آموز کہانی جو بچوں کے ساتھ بڑوں کے لیے بھی ایک اہم پیغام رکھتی ہے۔
بہت وقت پہلے کی بات ہے، ایک پرندے کا کھانے کا دانہ گم ہو گیا۔ وہ دانہ ایک درخت کے کھوکھلے حصے میں جا کر پھنس گیا۔ پرندہ درخت کے پاس گیا اور کہا
میرا دانہ مجھے واپس کر دو۔
درخت نے ہنس کر جواب دیا
میں تمہیں اناج کیوں دوں؟ چلی جاؤ یہاں سے۔
پرندہ غصے میں آ گیا اور ایک بڑھئی کے پاس بھاگا۔ اس نے کہا
اس درخت نے میرا دانہ چھپا لیا ہے، تم اسے کاٹ دو تاکہ مجھے میرا دانہ واپس مل جائے۔
مگر بڑھئی نے درخت کاٹنے سے انکار کر دیا۔
پرندہ حیران ہوا اور کہا
ایک دانہ واپس نہیں دے رہا، اور تم درخت بھی نہیں کاٹ رہے، یہ ناانصافی ہے۔
پرندہ اور بھی غصے میں آ گیا اور بادشاہ کے پاس جا پہنچا۔ اس نے بادشاہ سے کہا:
بڑھئی کو سزا دیں، وہ درخت نہیں کاٹ رہا جس نے میرا دانہ چھپا لیا ہے۔
بادشاہ نے ساری بات سن کر جواب دیا:
تم اتنی چھوٹی بات کے لیے میرے پاس آئے ہو؟ میں بڑھئی کو سزا نہیں دے سکتا۔
مایوس ہو کر پرندہ سوچنے لگا اب کیا کرے۔ اگلی صبح وہ ہاتھی کے رکھوالے (مہاوت) کے پاس گیا اور کہا
ایسا کرو کہ ہاتھی کو ایسا ہلاؤ کہ وہ درخت سے ٹکرا جائے۔
ہاتھی کا رکھوالا حیرت سے بولا
میں ایسا کیوں کروں؟
پرندے نے ساری کہانی دوبارہ سنائی۔
درخت دانہ واپس نہیں کرتا، بڑھئی درخت نہیں کاٹتا، بادشاہ بڑھئی کو سزا نہیں دیتا، تم ہی میری مدد کرو۔
رکھوالا بولا
تم تو خود ہی کمزور اور معصوم ہو، میں تمہاری مدد نہیں کر سکتا۔
اب پرندہ ایک چیونٹی کے پاس گیا اور کہا
براہِ کرم ہاتھی کی سونڈ میں جا کر اسے کاٹو تاکہ وہ غصے میں آ جائے۔
چیونٹی نے حیرت سے پوچھا
میں ایسا کیوں کروں؟
چڑیا نے پھر ساری کہانی سنائی۔
چیونٹی نے جواب دیا
میں اتنی چھوٹی بات کے لیے ہاتھی کی سونڈ میں نہیں جاؤں گی۔
اس پرندے نے کہا
دیکھو، میں چھوٹا ہوں، مگر اگر میں چاہوں تو تمہیں اپنی چونچ سے اٹھا کر کچل سکتا ہوں۔ تم اچھی طرح سوچ لو۔
چیونٹی ڈر گئی اور فوراً ہاتھی کے پاس بھاگی۔
اس نے ہاتھی کی سونڈ میں جا کر اسے کاٹ لیا۔
ہاتھی اچھل کر اپنے رکھوالے کے پاس بھاگا۔
رکھوالا بادشاہ کے پاس گیا اور شکایت کی۔
اب بادشاہ نے بڑھئی کو بلایا۔
جب بڑھئی درخت کو کاٹنے گیا تو درخت نے دیکھا کہ کیا ہونے والا ہے۔
وہ جلدی سے بولا
رکو! میں دانہ واپس کر دیتا ہوں، مجھے کاٹنے کی ضرورت نہیں۔
یہ سادہ سی کہانی ہمیں سکھاتی ہے کہ چاہے آپ کتنے ہی کمزور کیوں نہ ہوں، اگر آپ عقل اور حوصلے سے کام لیں، تو بڑے سے بڑا مسئلہ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔
پرندہ کمزور تھا، لیکن اس نے ہار نہیں مانی۔ اس نے ایک ایک سے بات کی، اپنی کہانی سنائی، اور آخر کار چیونٹی جیسی معمولی مخلوق کے ذریعے مسئلہ حل کروا لیا۔
زندگی میں اکثر ہمیں ایسے مسئلے آتے ہیں جن کا حل فوری طور پر ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر ہم ہمت نہ ہاریں اور عقل سے کام لیں تو ہم وہ کر سکتے ہیں جو شاید بظاہر ناممکن لگتا ہو۔
لہٰذا کبھی اپنے آپ کو کمزور نہ سمجھیں۔ سچ کے لیے آواز اٹھائیں، عقل سے کام لیں، اور ثابت قدم رہیں۔ چھوٹے سے چھوٹا عمل بھی اگر مسلسل کیا جائے تو بڑے نتائج دے سکتا ہے۔
یہ کہانی آپ کو کیسی لگی؟
کمنٹ کر کے ضرور بتائیں، اور ایسی مزید متاثر کن کہانیاں پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ World Ki Best Stories کو ضرور فالو کریں۔ اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ شئیر کرنا بالکل نہ بھولیں تاکہ انہیں بھی آپکی وجہ سے کچھ سیکھنے کو ملے۔
روز کچھ نیا سیکھیں، کچھ نیا سوچیں، اور نئی زندگی کا آغاز کریں۔ پھر ملینگے ایک اور کہانی کے ساتھ۔ جب تک اپنا خیال رکھیں۔
اسٹوری کوئین اسماء
Read More Stories
I hope you liked this motivational story in urdu. You can read more interesting Motivational story in Urdu, Short motivational story for students, True motivational stories, Motivational Story in Hindi, short motivational Story, motivational stories, Motivational story in Urdu Text, Motivational Stories in Urdu for students, Short Motivational Story in Urdu and much more interesting stories just right here: fairy tales stories and moral stories for kids.
Also, read more interesting Motivational posts in Urdu.
.png)

.png)