Motivational Story in Urdu – One Chance, Three Lives, and a Big Lesson | Motivational Stories

Motivational Story in Urdu
Motivational Story in Urdu 

This motivational story in Urdu is about three men — a laborer, a merchant, and a jeweler — who were given the same opportunity. But only one recognized its true value. This motivational story in Urdu shows how recognizing the right moment and making a wise decision can change your life. 


On World Ki Best Stories, we bring you such powerful motivational stories in Urdu that inspire both kids and adults. Visit World Ki Best Stories to discover more stories that help you learn valuable lessons about life, timing, and success.

موٹیویشنل اسٹوری ان اردو – ایک موقع، تین فیصلے، اور ایک بڑا سبق


کبھی کبھی زندگی ہمیں قیمتی موقع دیتی ہے، مگر ہم اسے پہچان نہیں پاتے۔ نہ جاننے کی


 وجہ سے ہم انمول چیز کو معمولی سمجھ کر گنوا دیتے ہیں۔ یہ کہانی ایک ایسے مزدور، ایک 


سوداگر، اور ایک جوہری کی ہے—تینوں کے پاس ایک ہی موقع تھا، مگر ہر ایک کا فیصلہ


 مختلف تھا۔ انجام ایسا جو ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ موقع پہچاننے، فوراً فیصلہ کرنے اور 


عقل سے کام لینے میں ہی کامیابی ہے۔

ایک گاؤں میں ایک غریب مزدور رہتا تھا۔ وہ روزانہ مٹی کھودتا اور اسے اپنے گدھے پر لاد کر بیچنے جاتا۔ ایک دن مٹی کھودتے ہوئے اسے ایک چمکدار پتھر ملا۔ چونکہ وہ انگوٹھیوں یا قیمتی پتھروں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا تھا، اس نے اسے محض خوبصورت سمجھ کر اپنے گدھے کے گلے میں رسی سے باندھ دیا۔


کچھ دنوں بعد وہ اپنے گدھے کے ساتھ گاؤں میں گھوم رہا تھا کہ ایک امیر سوداگر نے کریانے کی دکان سے اسے دیکھا۔ گدھے کے گلے میں چمکتا ہوا پتھر اس کی نظر میں آیا، تو اس نے مزدور سے پوچھا


یہ چمکتا ہوا پتھر کہاں سے آیا؟

مزدور نے سادگی سے جواب دیا: یہ مٹی کھودتے وقت ملا تھا۔ بس خوبصورت لگا تو گدھے کے گلے میں باندھ دیا۔


سوداگر کو پتھر اچھا لگا، تو اس نے مزدور سے وہ پتھر 50 روپے میں خرید لیا اور اپنی دکان کے وزنی ترازو (پیمانے) پر اسے سجا دیا۔


اب جو بھی گاہک دکان پر آتا، اس چمکتے پتھر کی تعریف کرتا۔ ایک دن ایک جوہری دکان پر آیا۔ جیسے ہی اس کی نظر ترازو پر لٹکے پتھر پر پڑی، وہ چونک گیا۔ وہ سمجھ گیا کہ یہ صرف چمکدار پتھر نہیں بلکہ ایک انمول ہیرا ہے۔


اس نے سوداگر سے پوچھا

یہ کہاں سے لائے ہو؟

سوداگر نے ہنستے ہوئے کہا: یہ تو ایک چمکدار پتھر ہے جو میں نے ایک آدمی سے 50 روپے میں خریدا تھا۔ اگر تمہیں چاہیے، تو 100 روپے دو اور لے جاؤ۔


جوہری نے تھوڑا جھجکتے ہوئے کہا

میں تمہیں 30 روپے دے سکتا ہوں، اگر منظور ہے تو دے دو، ورنہ میں جا رہا ہوں۔

سوداگر نے کہا

مجھے 100 روپے سے کم منظور نہیں۔

جوہری سوچتے ہوئے وہاں سے چلا گیا کہ کل آ کر شاید 90 روپے میں خرید لوں گا۔


لیکن اسی شام ایک دوسرا جوہری قریبی گاؤں سے وہاں پہنچا۔ جیسے ہی اس نے ترازو پر ہیرا دیکھا، فوراً 100 روپے دے کر بغیر کسی بحث کے ہیرا خرید لیا۔


اگلے دن پہلا جوہری واپس آیا۔ جب دیکھا کہ ہیرا غائب ہے، تو سوداگر سے پوچھا

وہ پتھر کہاں گیا؟

سوداگر نے جواب دیا

آپ کے جانے کے بعد ایک صاحب آئے اور 100 روپے میں خرید کر لے گئے۔


یہ سن کر جوہری نے افسوس سے کہا

یہ تو انمول ہیرا تھا، تم نے صرف 100 روپے میں اسے دے دیا؟

سوداگر ہنستے ہوئے بولا

مجھے تو اس کی اصل قیمت کا اندازہ نہ تھا۔ لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ آپ جانتے ہوئے بھی صرف 20 روپے کے لالچ میں قیمتی ہیرا چھوڑ گئے۔ تو پھر اصل نقصان کس کا ہوا؟


اس کہانی سے ہمیں تین بڑے سبق ملتے ہیں۔

قیمتی چیزیں اکثر سادہ صورت میں آتی ہیں – ظاہری شکل سے کبھی کسی چیز یا انسان کی اہمیت کا اندازہ نہ لگائیں۔

موقع ہاتھ سے نہ جانے دیں – جو لمحہ آج ہے، وہ کل نہیں آئے گا۔

فیصلے میں تاخیر نقصان دہ ہو سکتی ہے – کچھ فیصلے وقت پر نہ لیے جائیں، تو زندگی کے قیمتی مواقع کھو سکتے ہیں۔


ایک پرانی کہاوت ہے

کل کا کام آج کرو، آج کا کام اب۔

کیونکہ جو وقت گزر جائے، وہ واپس نہیں آتا۔


یہ کہانی آپ کو کیسی لگی؟

کمنٹ کر کے ضرور بتائیں، اور ایسی مزید متاثر کن کہانیاں پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ  World Ki Best Stories کو ضرور فالو کریں۔ اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ شئیر کرنا بالکل نہ بھولیں تاکہ انہیں بھی آپکی وجہ سے کچھ سیکھنے کو ملے۔ 

روز کچھ نیا سیکھیں، کچھ نیا سوچیں، اور نئی زندگی کا آغاز کریں۔ پھر ملینگے ایک اور کہانی کے ساتھ۔ جب تک اپنا خیال رکھیں۔

اسٹوری کوئین اسماء 


Read More Stories 

موٹیویشنل اسٹوری ان اردو – ایک گلاس دودھ سے مکمل قرض ادا ہو گیا


موٹیویشنل اسٹوری ان اردو – ایک بھوکے بچے نے اپنی روٹی کتے سے بانٹ دی


موٹیویشنل اسٹوری ان اردو – ایک ننھے پرندے کی ہمت اور حق کی تلاش


I hope you liked this motivational story in urdu. You can read more interesting Motivational story in Urdu, Short motivational story for students, True motivational stories, Motivational Story in Hindi, short motivational Story, motivational stories, Motivational story in Urdu Text, Motivational Stories in Urdu for students, Short Motivational Story in Urdu and much more interesting stories just right here: fairy tales stories and moral stories for kids. 

Also, read more interesting Motivational posts in Urdu. 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.