Fairy Tales Story in Urdu – The Stubborn Girl Kiran and Her Magical Red Shoes | Fairy Tales Stories

 

Fairy Tales Story in Urdu
Fairy Tales Story in Urdu 

This fairy tales story in Urdu is about a girl named Kiran who was very stubborn. One day she found beautiful red shoes in a park and started wearing them everywhere, even to places where they were not appropriate. When she wore them to a funeral, she faced embarrassment and a magical punishment — her feet started dancing on their own and wouldn’t stop. 


Through this fairy tales story in Urdu, kids learn why listening to elders and behaving according to the situation is important. You can find more Motivational stories, moral stories and fun fairy tales story in Urdu on our website World Ki Best Stories. We post short, meaningful stories every day to teach children good manners and values.

اردو میں فیری ٹیلز اسٹوری  – ضدی لڑکی کرن اور اس کے جادوی سرخ جوتوں کی کہانی

کسی دور دراز علاقے میں ایک نہایت خوبصورت اور معصوم سی لڑکی رہتی تھی جس کا نام کرن تھا۔ وہ اپنی ماں کے ساتھ ایک چھوٹے سے کچے گھر میں سادہ زندگی گزار رہی تھی۔ کرن اکثر رات کے وقت آسمان کی طرف دیکھتی اور اپنی ماں سے پوچھتی

امی یہ چھوٹی چھوٹی چمکتی چیزیں کیا ہیں؟


ماں مسکرا کر جواب دیتی بیٹا یہ آسمان کے ستارے ہیں۔ جب اس دنیا سے کوئی چلا جاتا ہے تو وہ ایک روشن ستارہ بن جاتا ہے جو ہمیشہ آسمان پر چمکتا ہے۔


کرن کے پاس کھیلنے کے لیے صرف ایک پرانا کھلونا، ایک کپڑے کا ٹکڑا اور ایک چپل تھی جو اس کی ماں نے اسے خود بنوا کر دی تھی۔ وہ چپل کرن کو اتنی پسند تھی کہ وہ اسے ہر وقت پہنے رکھتی تھی۔


ایک دن اس کی ماں بہت بیمار ہو گئی۔ دوا لینے کے لیے کرن اکیلی شہر کی طرف روانہ ہوئی۔ راستے میں اسے ایک پارک کے کنارے خوبصورت سرخ جوتے نظر آئے۔ وہ رک گئی، ان جوتوں کو حیرت سے دیکھا اور فوراً گھر لے آئی۔


امی دیکھیں یہ جوتے مجھے پارک میں ملے ہیں کرن نے خوشی سے کہا۔

ماں نے نرمی سے سمجھایا، بیٹا یہ کسی کے جوتے ہو سکتے ہیں انہیں واپس رکھ دو۔


نہیں امی یہ اب میرے ہیں۔ اگر کسی کے ہوتے تو پارک میں ایسے پڑے نہ ہوتے۔


میری پیاری بیٹی میں تمہارے لیے نئے جوتے نہیں خرید سکتی لیکن وعدہ کرو کہ تم یہ جوتے نہیں پہنو گی۔

کرن نے وعدہ کیا اور جوتے بستر کے نیچے رکھ دیے۔


کچھ مہینے گزرے۔ ایک دن کرن گھر آئی تو معلوم ہوا کہ اس کی ماں دنیا سے رخصت ہو چکی ہے ایک روشن ستارے کی صورت میں۔ اگلے دن وہ ماں کی قبر پر گئی اور انھی سرخ جوتوں کو پہن لیا۔ سب کی نظریں کرن کے جوتوں پر تھیں لیکن کرن نے کسی کی پروا نہ کی۔ وہ جوتے اسے بے حد پسند تھے۔


ایک دن ایک عقلمند بوڑھی عورت نے کرن کو دیکھا اور اسے اپنے ساتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عورت نے پیار سے کہا


بیٹا تم یہ جوتے اتار دو یہ اب بہت گندے ہو چکے ہیں۔ میں تمہیں نئے جوتے لا کر دونگی۔

کرن ضد کرنے لگی مجھے اپنے سرخ جوتے پسند ہیں۔


بوڑھی عورت نے اسے ناراض نہ کیا اور سمجھا کر جوتے کچرے میں پھینک دیے۔ کچھ دن بعد وہ عورت کرن کے لیے نیلے جوتے لے کر آئی مگر کرن کو وہ پسند نہ آئے۔


یہ نیلے رنگ کے ہیں مجھے صرف سرخ جوتے ہی اچھے لگتے ہیں۔


وقت گزرتا گیا کرن بڑی ہو گئی خوبصورت بن گئی لیکن اس کی ضد کم نہ ہوئی۔ بوڑھی عورت اس کی ہر خواہش پوری کرتی مگر کرن ہمیشہ کچھ نہ کچھ ناپسند کر دیتی۔


ایک دن وہ بازار گئے تو کرن نے کہا

یہ بالکل میرے سرخ جوتوں جیسے ہیں مجھے یہ چاہئیں


عقلمند عورت نے سمجھایا ہمیں ایسے جوتے لینے چاہئیں جو ہر جگہ پہنے جا سکیں جیسے جنازے میں۔


کرن نے ضد کی اگر یہ سرخ جوتے نہیں دیے تو میں ننگے پاؤں چلوں گی۔


بالآخر عورت نے سب کے لیے سیاہ جوتے بھی خرید لیے اور کرن کے لیے سرخ جوتے بھی۔ لیکن وہ پریشان ہو گئی۔


ایک دن انہوں نے جنازے میں جانا تھا۔ عقلمند عورت نے کہا یاد رکھنا صرف کالے جوتے پہننے ہیں۔


لیکن کرن نے چپکے سے سرخ جوتے نکال لیے اور پہن کر چلی گئی۔ جنازے میں سب کی نظریں پھر سے اس پر تھیں۔


عقلمند عورت غصے میں آ گئی میں نے کہا تھا تم نے پھر وہی سرخ جوتے پہن لیے؟ تمہیں کچھ عزت کا پاس نہیں؟


اتنے میں ایک خوبصورت شہزادہ اپنی گاڑی سے اترا اور کرن سے بولا

تم بہت پیاری لگ رہی ہو آج رات میری ڈانس پارٹی میں ضرور آنا۔


کرن خوشی سے جھومنے لگی لیکن جیسے ہی وہ ناچنے لگی اچانک اس کے پاؤں خودبخود ناچنے لگے اور وہ رک نہ سکی۔

یہ کیا ہو رہا ہے؟ میرے پاؤں کیوں نہیں رک رہے؟


وہ ناچتی ہوئی باہر نکل گئی شہزادہ اس کے پیچھے دوڑا مگر کرن پہاڑوں کی طرف بھاگتی چلی گئی۔ اس کے سرخ جوتے اتنے ضدی تھے کہ وہ کرن کو دن رات ناچنے پر مجبور کرتے رہے۔


آخرکار جب کرن نے ہار مان لی اور کہا میں ضد کرنا چھوڑ دوں گی۔


تو جوتے اس کے پاؤں سے خودبخود اتر گئے۔ کرن ننگے پاؤں ناچتے ناچتے گر گئی۔ اس کے پاؤں میں شدید درد تھا۔ اس نے ایک چھڑی اٹھائی اور واپس گھر کی طرف چل پڑی۔


جب وہ اپنے گھر پہنچی تو آنکھوں میں آنسو تھے۔ اس نے عقلمند عورت کو گلے لگا لیا

میں جانتی ہوں کہ میں ضدی تھی۔ آئندہ کبھی ضد نہیں کروں گی۔


پھر سب خوش ہو گئے۔ کچھ دن بعد دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھولا تو سامنے شہزادہ تھا۔

میں تمہیں ڈھونڈتا رہا۔ تم نے اتنی خوبصورتی سے ناچا کہ دل میں اتر گئیں۔


کرن مسکرائی شہزادے نے اس سے محبت کا اظہار کیا اور کرن نے ضد چھوڑ کر اپنی زندگی خوشی خوشی گزارنا شروع کر دی۔

ضد کرنا صرف وقتی خوشی دیتا ہے، مگر عقل اور نرمی سے چلنا زندگی کو خوبصورت بناتا ہے۔


اس کہانی سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ ضد کرنا اور بڑوں کی بات نہ ماننا ہمیں مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ کرن نے جب اپنی ماں کی بات نہ مانی اور ہر جگہ وہی سرخ جوتے پہننے کی ضد کی، تو اُسے نہ صرف شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ جادوی سزا بھی ملی۔ ہمیں موقع اور ماحول کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے اور بڑوں کی بات مان کر چلنا چاہیے۔



یہ کہانی آپ کو کیسی لگی؟

کمنٹ کر کے ضرور بتائیں، اور ایسی مزید  کہانیاں پڑھنے کے لیے ہماری ویب سائٹ  World Ki Best Stories کو ضرور فالو کریں۔ اور اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ شئیر کرنا بالکل نہ بھولیں تاکہ انہیں بھی آپکی وجہ سے کچھ سیکھنے کو ملے۔ 

روز کچھ نیا سیکھیں، کچھ نیا سوچیں، اور نئی زندگی کا آغاز کریں۔ پھر ملینگے ایک اور کہانی کے ساتھ۔ جب تک اپنا خیال رکھیں۔

اسٹوری کوئین اسماء 

Read More Stories 





I hope you liked this fairy tales story in urdu. You can read more interesting Fairy Tales Story, fairy tales stories, fairy tales stories in Urdu, Fairy tales story with moral, Short fairy tales story, Fairy tales story for kids, Very short fairy tales story with moral, fairy tale stories to read, Fairy tale stories to read online free, Fairy tale stories to read online, Short fairy tale stories to read, Beautiful Stories in Urdu Fairy Tales, Fairy Tales in Urdu new Stories, Pakistani Fairy Tales in Urdu, Fairy Tale kahaniyan, Princess Fairy Tales in Urdu, Stories in Urdu Fairy Tales new 2025, and much more interesting stories just right here motivational stories and moral stories for kids. 

Also, read more interesting fairy tales posts in Urdu. 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.